وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو فراڈ سے بچنے کی تاکید کی ہے۔
میانوالی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی فراڈ کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے میانوالی میں میڈیکل، لاء اور زرعی کالج بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے میانوالی کے لیے دل کا اسپتال اور گرین بس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسانوں کو فی کس 5 ایکڑ زمین دی جائے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ میانوالی نے سال تک پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نظر نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 2 لاکھ لوگوں کو اپنی چھت ملی ہے اور مریم نواز پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔















