صدر کی ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری

صدر مملکت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی، جس میں ملازمت کی شرائط میں ترمیم بھی شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر کی ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر کے مطابق، صدر آصف زرداری نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے ‘اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس’ متعارف کرایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں