آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گر کر زخمی ہوگئے تھے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔ جنرل باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے اور اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، انہیں اچانک پیش آنے والے واقعے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا مکمل طبی معائنہ کر رہی ہے اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق جنرل باجوہ کی حالت تسلی بخش ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
ان کے قریبی حلقوں کی جانب سے صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔















