پنجاب میں بیمار شیروں کو پرسکون موت دے دی گئی

پنجاب کے سرکاری چڑیا گھروں میں شدید بیمار اور لاعلاج شیروں کو پرسکون موت دی گئی، 9 شیروں کی یوتهنائزیشن کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں بیمار شیروں کو پرسکون موت دے دی گئی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں شیروں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے شدید بیمار اور لاعلاج شیروں کو پرسکون موت دی گئی۔ یہ اقدام پنجاب کے سرکاری چڑیا گھروں میں کیپٹو وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز سینٹرل پنجاب، مدثر حسن کے مطابق، مجموعی طور پر 9 شیروں کو یوتهنائز کیا گیا جو طویل عرصے سے بیماریوں اور معذوری کا شکار تھے۔ یہ عمل متعلقہ ویٹرنری ماہرین کی رائے اور طے شدہ قواعد کے مطابق مکمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ 23 جنوری 2026 کو کیپٹو وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دی تھی تاکہ انسانوں اور دیگر جانوروں کے لیے ممکنہ خطرہ بننے والے یا شدید تکلیف میں مبتلا جانوروں کو پرسکون موت دی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں