ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی طالبات کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی طالبات کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ ملالہ نے کہا کہ ان کے لیے یہ اہم تھا کہ وہ ان لڑکیوں کے لیے کچھ کریں جو تعلیم کے حق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
ملالہ نے کہا کہ طالبان کسی بچی کو تعلیم سے محروم نہیں کر سکتے اور علم حاصل کرنا دین کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس اسکالرشپ کے ذریعے پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، خاص طور پر ان خواتین کے لیے جو پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کی خواہشمند ہیں۔
درخواستیں آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی ویب سائٹ oxpakprogramme.org پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ملالہ نے نئی طالبات کو آکسفورڈ میں خوش آمدید کہنے کی امید ظاہر کی ہے۔















