سینیٹ کمیٹی نے پی آئی ایف ڈی کے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

سینیٹ کمیٹی نے پی آئی ایف ڈی کے اجلاس کو قواعد کے برخلاف قرار دے کر کالعدم کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ کمیٹی نے پی آئی ایف ڈی کے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) میں منعقدہ اجلاس کو قواعد کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں ہوا، جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرپرسن نے اجلاس کو ایوانِ صدر کی منظوری کے بغیر اور قواعد کے خلاف منعقد کرنے پر سخت نوٹس لیا۔

سینیٹر بشریٰ بٹ نے وائس چانسلر کے کردار پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ان کے خلاف پہلے ہی انکوائری جاری ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ انکوائری مکمل ہونے تک انہیں کوئی عہدہ نہیں دیا جائے۔

کمیٹی نے جعلی ڈگریوں کے معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مستقل ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی اور نیوٹیک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں سینیٹر سید مسرور احسن، سینیٹر خالدہ عتیب، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر شہادت اعوان اور سینیٹر رانا محمود الحسن نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں