نادرا کی نئی سہولت ‘نشان پاکستان’ متعارف

نادرا نے نشان پاکستان کے ذریعے شناختی تصدیق کے عمل کو جدید اور محفوظ بنا دیا ہے، جس سے حکومت اور نجی ادارے تیز اور مؤثر خدمات فراہم کر سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نادرا کی نئی سہولت نشان پاکستان سے شناختی تصدیق میں آسانی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) نے ‘نشان پاکستان’ کے نام سے نئی سہولت متعارف کرائی ہے جو شناخت کی محفوظ تصدیق اور ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ہوگی۔

نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 7 کے تحت حاصل اختیارات کی رو سے نادرا قومی ڈیٹا بیس مرتب کرنے اور حکومتی و نجی اداروں کو قانونی مقاصد کے لیے شناختی تصدیق کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

نشان پاکستان کے ذریعے ڈیجیٹل نظام کے تحت پاکستان میں شناختی تصدیق کی خدمات کو جدید اور اعلیٰ ترین معیار کے مطابق بنایا گیا ہے، جو پہلے مختلف پیچیدہ مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔

ندرا نے ان مسائل کے حل کے لئے ایک ویب پورٹل کا آغاز کیا ہے، جو سرکاری محکموں اور ریگولیٹڈ نجی اداروں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں تمام سہولیات آن لائن میسر ہوں گی۔

یہ ویب پورٹل بینک، مائیکروفنانس بینک، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز، نان بینکنگ فنانشل انسٹی ٹیوشنز، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اور دیگر ریگولیٹڈ اداروں کو نادرا کی مختلف خدمات سے فائدہ اٹھانے میں مدد دے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں