رونالڈو کا احتجاج ختم، النصر کے لیے دوبارہ کھیلنے کا امکان

رونالڈو نے النصر کے انتظامی و مالی معاملات پر احتجاج کے بعد دوبارہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رونالڈو کا احتجاج ختم، النصر کے لیے دوبارہ کھیلنے کا امکان

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) النصر کلب کو توقع ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے ہفتے کو الفتح کے خلاف لیگ میچ میں دوبارہ ٹیم کے لیے میدان میں اتریں گے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے گزشتہ دو سعودی پرو لیگ میچز میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ وہ کلب کے انتظامی اور مالی معاملات سے ناخوش تھے۔ تاہم کلب حکام کی یقین دہانیوں کے بعد ان کی واپسی متوقع ہے۔

رونالڈو نے الریاض اور الاتحاد کے خلاف میچز نہیں کھیلے حالانکہ وہ گزشتہ ہفتے ٹریننگ سیشنز میں واپس آ چکے تھے۔

کلب انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ ان کا احتجاج سعودی پرو لیگ اور سعودی عرب کے امیج کو نقصان پہنچا رہا ہے جس پر لیگ نے انہیں وارننگ دی تھی۔

رونالڈو کا ماننا ہے کہ ان کے کلب کو مالی سپورٹ میں الہلال کے مقابلے میں نظرانداز کیا جا رہا ہے، خاص طور پر جنوری ٹرانسفر ونڈو میں الہلال کی بڑی خریداریوں پر وہ ناراض تھے۔ تاہم لیگ حکام نے کہا کہ فنڈنگ تمام کلبوں کے لیے یکساں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں