لاہور میں بسنت کے دوران چھت سے گر کر جان بحق ہونے والے صحافی زین ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کے دوران چھت سے گر کر جان بحق ہونے والے صحافی زین ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
زین ملک کی نماز جنازہ گلشن راوی کے D2 قبرستان میں ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
زین ملک، جو لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور مختلف چینلز کے رپورٹر رہ چکے تھے، پتنگ بازی کے دوران چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ زین کی موت ایک حادثہ تھی، لیکن یہ واقعہ پورے خاندان کو غمزدہ کر گیا ہے۔














