رکی پونٹنگ اور روی شاستری کا بابر اعظم کی کارکردگی پر اظہار تشویش

رکی پونٹنگ اور روی شاستری نے بابر اعظم کی کارکردگی پر تشویش ظاہر کی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف ان کی ناقص کارکردگی پر دونوں کرکٹرز نے تحفظات بیان کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رکی پونٹنگ اور روی شاستری کا بابر اعظم کی کارکردگی پر اظہار تشویش

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے بابر اعظم کی حالیہ غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بابر نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنائے، جس پر دونوں کرکٹرز نے تحفظات بیان کیے۔

پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو پروگرام میں کہا کہ بابر کو اننگز کے آغاز میں ہی باؤنڈریز لگانا ضروری ہے، ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو سکتا ہے۔ شاستری نے بھی بابر پر بڑھتے دباؤ کی نشاندہی کی اور کہا کہ انہیں ابتدائی گیندوں پر جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔

پونٹنگ نے مشورہ دیا کہ بابر کو نمبر تین پر بیٹنگ کرائی جائے تاکہ وہ پاور پلے میں فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بابر کے بہترین ورژن کی ضرورت ہے۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گا جبکہ بھارت کے خلاف میچ پر ابھی سوالیہ نشان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں