ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، پاکستان کے میزائل بھی نمائش کا حصہ

ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا، پاکستان کے فتح 2 سمیت میزائل نمائش کا حصہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، پاکستان کے میزائل بھی نمائش کا حصہ

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت 80 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کے دفاعی سازوسامان میں فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی نمائش کا حصہ ہیں جو بھارت کے خلاف دفاعی لائن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شریک ہوئے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں