روزانہ دہی کھانے کے صحت پر چار اہم فوائد

دہی کے روزانہ استعمال سے معدے کی صحت، ہڈیوں کی مضبوطی، دل کو تحفظ اور مدافعتی نظام کی بہتری میں مدد ملتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روزانہ دہی کھانے کے صحت پر چار اہم فوائد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دہی کے روزانہ استعمال سے صحت کو کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ دہی میں موجود پرو بائیوٹیکس معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور مفید بیکٹیریا کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔

کیلشیئم اور پروٹین کی موجودگی دہی کو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے اہم بناتی ہے۔ دہی میں موجود وٹامن بی 12 اور بی 2 دل کی صحت کو محفوظ رکھتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

دہی میں شامل منرلز جیسے فاسفورس، میگنیشیم اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔ پرو بائیوٹیکس کے ذریعے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور جسمانی ورم میں کمی آتی ہے، جو کہ امراض قلب اور کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں