واٹس ایپ میں کلوز فرینڈز اور کاسٹیوم لسٹس فیچر شامل

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کلوز فرینڈز اور کاسٹیوم لسٹس فیچر متعارف کرایا ہے، جو اسٹیٹس کنٹرول میں اضافہ کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ میں کلوز فرینڈز اور کاسٹیوم لسٹس فیچر شامل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کلوز فرینڈز اور کاسٹیوم لسٹس فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا۔

یہ فیچر صارفین کو مختلف افراد پر مشتمل لسٹس تیار کرنے کی سہولت دیتا ہے تاکہ وہ تعین کر سکیں کہ کون ان کا اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے۔ مثلاً، آپ فیملی، دوستوں یا دفتری ساتھیوں کے لیے الگ الگ لسٹس بنا سکتے ہیں۔

صارفین اپنی کاسٹیوم لسٹس کے لیے ایموجی اور نام بھی منتخب کرسکیں گے۔ جب بھی نیا اسٹیٹس پوسٹ کیا جائے گا، لسٹ میں تبدیلی ممکن ہوگی۔ کانٹیکٹ کو اسٹیٹس پوسٹ کے بعد خارج کرنے پر وہ مزید نئے اسٹیٹس نہیں دیکھ سکے گا۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے اور اس کی تمام صارفین کے لئے دستیابی کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں