بالوں کی چمک بحال کرنے کے 6 سادہ گھریلو ٹوٹکے

چمکدار بالوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے چینی، کافی، سیب کا سرکہ، اسپرین، شہد اور سیاہ چائے کے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بالوں کی چمک بحال کرنے کے 6 سادہ گھریلو ٹوٹکے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چمکدار بال ہر شخص کی خواہش ہوتے ہیں، تاہم مصروف زندگی میں بالوں کی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ خشک اور بے جان بالوں کی چمک بحال کرنے کے لیے کئی گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں۔

چینی کو شیمپو میں شامل کرنے سے بالوں کی صفائی اور چمک میں اضافہ ہوتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق یہ طریقہ مہینے میں ایک یا دو بار سے زیادہ نہ اپنائیں۔

سیاہ کافی کا استعمال بھی بالوں کی جڑوں کو نمی فراہم کرنے اور نشوونما بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ نہانے کے دوران کافی کو کنڈیشنر میں ملا کر استعمال کریں۔

سیب کے سرکے کے ذریعے بھی بالوں کی چمک بحال کی جا سکتی ہے۔ شیمپو اور کنڈیشنر کے بعد سرکے اور پانی کے محلول کو بالوں پر لگائیں اور کچھ منٹ بعد دھو لیں۔

اسپرین کی گولیاں گرم پانی میں ملا کر سر پر لگانے سے بھی بال صحت مند اور چمکدار ہو سکتے ہیں۔

شہد کو شیمپو یا کنڈیشنر میں ملا کر استعمال کرنے سے بالوں کی چمک اور نرمی بحال ہوتی ہے۔

سیاہ چائے کے ذریعے بھی روکھے بالوں کی چمک بڑھائی جا سکتی ہے۔ شیمپو کے بعد چائے کے پانی سے سر دھوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں