لاہور میں بسنت کا آخری روز، نواز شریف کی شرکت

لاہور میں بسنت میلے کا آخری روز جوش و خروش سے منایا گیا، نواز شریف سمیت مقامی و غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کا آخری روز، نواز شریف کی شرکت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت میلے کا آخری روز جوش و خروش سے منایا گیا، جس میں نواز شریف سمیت مقامی و غیر ملکی مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اندرون شہر کی چھتیں رنگ برنگی پتنگوں سے سجی رہیں اور غیر ملکی سیاح بھی بسنت کے روایتی رنگوں میں رنگ گئے۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بسنت کو ثقافتی ہم آہنگی کی مثال قرار دیا۔

سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی نے بھی پتنگ بازی میں حصہ لیا اور تہوار سے لطف اٹھایا۔ خواتین نے بھی پتنگ بازی کی، مہندی لگائی اور خصوصی پکوان تیار کیے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی مستی گیٹ کے قریب بسنت منائی اور کہا کہ بسنت جیسے تہوار پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں