بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کے حوالے سے والدین کو مشورہ

بشریٰ انصاری نے لڑکیوں اور والدین کو دوسری شادی کے فیصلے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی تجویز دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کے حوالے سے والدین کو مشورہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کے معاملے پر لڑکیوں اور ان کے والدین کو اہم مشورہ دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ یوٹیوب وی لاگ میں کہا کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے جا رہی ہیں جن کی پہلے شادی ہو چکی ہو، انہیں یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ پہلی شادی کیوں ٹوٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ اس بارے میں وضاحت حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرد کے لیے نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے لیکن عورت کے لیے یہ راستہ بہت دشوار گزار ہوتا ہے، اس لیے لڑکی کے والدین کو سنجیدگی سے تحقیقات کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی پروڈیوسر اقبال انصاری سے 1978 میں ہوئی تھی جو 2014 میں ختم ہوئی، اور انہوں نے حال ہی میں اداکار اقبال حسین سے دوسری شادی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں