ٹرمپ نے نسل پرستانہ ویڈیو پر معذرت سے انکار کیا ہے، جبکہ امریکی سیاسی حلقے اس پر شدید ردعمل دے رہے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نسل پرستانہ ویڈیو پر معذرت کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔ ویڈیو میں سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشیل اوباما کو بندروں سے تشبیہ دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی، تاہم وہ نسل پرستانہ مواد کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ ویڈیو جمعرات کی رات شیئر کی گئی، جس پر امریکی سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ وائٹ ہاؤس نے ابتدائی طور پر تنقید کو بے بنیاد قرار دیا، بعد ازاں ویڈیو کو عملے کی غلطی قرار دے کر ہٹا دیا گیا۔
“At the very least, do you condemn the racist parts of the video?”
@POTUS: “Of course I do. Yeah.”What a stupid question, @FritzFarrow. President Trump sees the great people of our country as one thing — AMERICANS. Stop trying to divide. https://t.co/z276tYx5Fo pic.twitter.com/DGp2BMXwam
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) February 7, 2026
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ویڈیو کا پورا حصہ نہیں دیکھا تھا اور پوسٹ کرنے کی ذمہ داری عملے کو سونپی تھی۔ انہوں نے ویڈیو کے نسل پرستانہ مناظر کی مذمت کی، مگر معذرت کی ضرورت نہیں سمجھی۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے ویڈیو کو قابلِ نفرت قرار دیا، جبکہ بعض ری پبلکن سینیٹرز نے بھی اسے نسل پرستانہ مواد کہا۔ ایک سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ صدر کو ویڈیو ہٹاکر معذرت کرنی چاہیے تھی۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ غلطی سے ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی، جو بعد میں ہٹا دی گئی۔ تاہم سابق نائب صدر کملا ہیرس نے اس وضاحت کو مسترد کیا۔ ٹرمپ ماضی میں بھی متنازع بیانات اور مواد کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہے ہیں۔













