ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے امریکہ کو 162 رنز کا ہدف دےدیا

ممبئی میں ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے امریکہ کو 162 رنز کا ہدف دیا۔ یو ایس اے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی بیٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے امریکہ کو 162 رنز کا ہدف دیا

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ اے میچ میں بھارتی ٹیم نے امریکہ کو 162 رنز کا ہدف دے دیا۔ ممبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارتی بیٹرز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یو ایس اے بولرز نے پاور پلے کے دوران بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔ ایشان کشن نے 20، ابھیشیک شرما صفر، تلک ورما 25 اور شیوم دوبے بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

دیگر متعلقہ خبریں