ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر بابر اعظم پر شدید تنقید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے ہرایا، مگر بابر اعظم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بابر اعظم کی کارکردگی پر شدید تنقید

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان نے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بمشکل کامیابی حاصل کی، جبکہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم سمیت دیگر سینئر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض ناقدین نے کپتان سلمان آغا کو انہیں ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 18 گیندوں پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر بلے باز بھی ناکام رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں