موٹاپے سے نجات کا آسان طریقہ: صحت بخش غذاؤں کا انتخاب

بریسٹل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق صحت بخش غذاؤں کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ الٹرا پراسیس غذائیں وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
موٹاپے سے نجات کا آسان طریقہ: صحت بخش غذاؤں کا انتخاب

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بریسٹل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کی بجائے صحت بخش خوراک کے استعمال سے وزن میں کمی ممکن ہے۔ تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذائیں جیسے فاسٹ فوڈز، میٹھے مشروبات اور ٹافیاں جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں، جبکہ صحت بخش غذائیں جیسے سبزیاں، پھل اور سالم اناج وزن میں کمی میں مددگار ہوتی ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد اوسطاً اضافی 330 کیلوریز جسم کا حصہ بناتے ہیں، جبکہ صحت بخش کھانے والے افراد کا وزن تیزی سے کم ہوتا ہے یا مستحکم رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پراسیس غذائیں جلد ہضم ہو جاتی ہیں اور بھوک بڑھاتی ہیں، لہٰذا سوڈا اور کیک جیسی غذاؤں کا استعمال ترک کرنا چاہیے۔

یہ نتائج امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال مختلف دائمی امراض جیسے امراض قلب اور کینسر سے بھی منسلک ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں