لاہور میں بسنت کی رنگا رنگی کا غیر ملکی سیاحوں پر جادو

لاہور میں بسنت کے تہوار کی بحالی کے بعد غیر ملکی سیاح اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کی رنگا رنگی کا غیر ملکی سیاحوں پر جادو

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)لاہور میں بسنت کے تہوار کی بحالی کے بعد غیر ملکی سیاح اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں نے گھروں کی چھتوں، ہوٹلوں اور ثقافتی مقامات پر بسنت منائی۔ غیر ملکی سیاحوں نے اندرون شہر، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد کے نزدیک، گلبرگ اور ڈیفنس میں بسنت کے رنگ دیکھے اور مقامی لوگوں کے ساتھ پتنگ بازی کی۔

کیتھڈرل چرچ لاہور کی گراؤنڈ میں بسنت منانے والے ڈیوڈ نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں بسنت مناتے ہیں لیکن پاکستان میں پہلی بار یہ تہوار منا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت یہاں آئے ہیں اور بسنت ایک پرامن اور رنگا رنگ تہوار ہے جو لاہور کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔

ایک اور غیر ملکی سیاح ماریا نے پتنگ بازی، روایتی کھانوں اور موسیقی کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ اس طرح کے تہوار مقامی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ لاہور کے تاریخی پونچھ ہاؤس میں بھی غیر ملکی سیاحوں نے بسنت تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پتنگ بازی کی اور بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا۔

سیاحوں کا کہنا تھا کہ بسنت جیسے تہوار پاکستان کا مثبت اور ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں