آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، برآمدات کے لیے اقدام

پنجاب میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، مریم نواز نے برآمدات کے لیے وزیراعظم سے اجازت طلب کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، برآمدات کے لیے اقدام

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں 12 ملین میٹرک ٹن کی تاریخی پیداوار حاصل ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس بمپر پیداوار پر وزیراعظم سے آلو کی برآمدات کی اجازت طلب کر لی ہے تاکہ کسانوں کو بہتر معاوضہ مل سکے۔ پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی اشتراک بھی جاری ہے اور اہم پیشرفت متوقع ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ آلو کی برآمدات کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں، جس میں قازقستان پہلا قدم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آلو کی بمپر کراپ کسانوں کے لیے خوشحالی کا پیغام ثابت ہوگی اور حکومت کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے زرعی شعبے کو مضبوط بنائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں