ایران نے امریکا کو ترکیہ کے بجائے عمان میں مذاکرات پر رضا مند کرلیا، جو تہران کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کو ترکیہ کے بجائے عمان میں مذاکرات کرنے پر رضا مند کرلیا، جو واشنگٹن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں تہران کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات جمعہ کو عمان میں ہوں گے اور تہران نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے۔
ایران کی درخواست پر امریکی انتظامیہ نے مذاکرات کی جگہ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا، جسے ایرانی حکام نے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔












