پنجاب کی جیلوں میں 3873 قیدی منشیات استعمال کرتے پائے گئے ہیں، جبکہ 6293 قیدیوں کے منشیات ٹیسٹ منفی آئے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی جیل خانہ جات نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق صوبے کی جیلوں میں 3873 قیدی منشیات استعمال کرنے والے پائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025ء میں پنجاب کی جیلوں میں 10166 منشیات کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6293 قیدیوں کے نتائج منفی آئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیلوں میں منشیات کے عادی قیدیوں کی سکریننگ کا نظام نافذ کیا گیا ہے اور ہر جیل میں ان قیدیوں کے لیے الگ بلاک قائم کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیلوں میں منشیات سمگلنگ روکنے کے لیے باڈی سکینرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قیدیوں کی سماجی بحالی کے لیے ہیلتھ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ذمہ داری سونپنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں کل 70739 قیدیوں میں سے 72 فیصد کے کیسز زیرِ سماعت ہیں اور روزانہ اوسطاً 7500 قیدی عدالتوں میں پیش کیے جاتے ہیں۔














