یوریا کی فروخت میں گزشتہ ماہ 84 فیصد اور سالانہ 51 فیصدتاریخی کمی

یوریا کی فروخت جنوری 2026 میں 218,000 ٹن رہنے کا امکان ہے، دسمبر 2025 کے مقابلے میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوریا کی فروخت میں گزشتہ ماہ 84 فیصد اور سالانہ 51 فیصدتاریخی کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں یوریا کی فروخت جنوری 2026 میں چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کی مقدار 218,000 ٹن رہنے کا امکان ہے۔ یہ کمی ماہانہ 84 فیصد اور سالانہ 51 فیصد کی شرح سے ظاہر ہوتی ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق دسمبر 2025 میں زیادہ ڈسکاؤنٹس کے باعث یوریا کی فروخت 13 لاکھ 60 ہزار ٹن تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد جنوری میں مختلف کمپنیوں نے ڈسکاؤنٹس میں کمی کی۔ این گرو فرٹیلائزرز نے جنوری میں فی بوری 100 سے 150 روپے رعایت دی، جبکہ دسمبر میں 400 روپے تک تھی۔

جنوری کے اختتام پر یوریا کا مجموعی ذخیرہ 6 لاکھ 30 ہزار ٹن ہونے کا امکان ہے، جو دسمبر 2025 میں 3 لاکھ 20 ہزار ٹن تھا۔ فاطمہ گروپ کے پاس سب سے زیادہ 2 لاکھ 20 ہزار ٹن ذخیرہ ہے۔

فروخت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں این گرو فرٹیلائزرز کی یوریا فروخت 24 ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے، جبکہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی فروخت 1 لاکھ 75 ہزار ٹن متوقع ہے۔ ڈی اے پی کھاد کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے، جو جنوری میں 34 ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں