جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم کا سادگی سے شادی کا اعلان

علشبہ انجم نے سادگی سے 20 سے 30 لاکھ میں شادی کا اعلان کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم کا سادگی سے شادی کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی آئندہ شادی کو سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ علشبہ نے کہا کہ وہ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں نکاح اور ولیمے کی تقریب منعقد کریں گی۔

علشبہ انجم نے انٹرنیٹ سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کے رجحان کے برعکس محدود اخراجات کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کی تقریب صرف دو اہم مراحل تک محدود ہوگی، یعنی نکاح اور ولیمہ۔

علشبہ نے اپنے ملبوسات کی تفصیلات بھی شیئر کیں، جس میں جاپان سے خریدی گئی جینز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین نے ان کے سادگی کے فیصلے کو سراہا، تاہم کچھ نے 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ پر سوال اٹھایا۔

علشبہ انجم سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں