لائیبہ خان کا مدینہ منورہ میں سادگی سے نکاح

لائیبہ خان نے مدینہ منورہ میں سادگی سے نکاح کر لیا، مداحوں کی مبارکبادیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لائیبہ خان کا مدینہ منورہ میں سادگی سے نکاح

مدینہ منورہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ لائیبہ خان نے مدینہ منورہ میں سادگی سے نکاح کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے کیا گیا، جہاں انہوں نے ہلکے جامنی رنگ کا لباس پہنا۔

دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح لائیبہ خان کے حسن اور اسٹائل کی تعریف کر رہے ہیں۔

مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ کو نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں