دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے آئل لیک ہونے کی ویڈیو وائرل

دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی طیارے تیجاس کا آئل لیک ہوا، ویڈیو وائرل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی جنگی طیارہ تیجاس آئل لیک ہونے کے باعث توجہ کا مرکز بن گیا۔ آئل لیک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بھارتی فضائیہ کے جدید تیجاس طیارے کا آئل لیک ہوگیا، جس نے بھارتی طیاروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔ بھارتی فضائیہ کے ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ کو روکنا پڑا۔

ملٹی رول فائٹر طیارہ تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایئر شو میں پیش کیا تھا، تاہم آئل لیک ہونے کی وجہ سے وہ مذاق کا نشانہ بن گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار جہاز سے لیک ہونے والے آئل کو بیگز میں بھر رہے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔

دیگر متعلقہ خبریں