بچوں کے نام گھر کرنا زندگی کی بڑی غلطی تھی۔ترنم ناز

ترنم ناز نے کہا کہ بچوں کے نام گھر کرنا زندگی کی بڑی غلطی تھی جو ان کے لیے رنج کا باعث بنی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بچوں کے نام گھر کرنا زندگی کی بڑی غلطی تھی۔ترنم ناز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور کلاسیکل گلوکارہ ترنم ناز نے اپنے زندگی کے سب سے بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی وژن کے ایک شو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے بنایا گیا گھر بچوں کے نام کردیا تھا جو ان کے لیے زندگی کی بڑی غلطی ثابت ہوئی۔

ترنم ناز نے بتایا کہ بچوں کے بڑے ہونے پر وہ گھر میں سے حصہ مانگنے لگے، جس سے انہیں رنج ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کی حیثیت خود پراپرٹی کے مالک ہونے پر مختلف ہوتی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر گھر ان کے نام رہتا تو صورت حال بہتر ہوتی۔ ترنم ناز کو کلاسیکل موسیقی میں نمایاں کارکردگی پر حکومت پاکستان نے پریڈ آف پرفارمنس سے نوازا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں