ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے گلبدین حکمت یار کی عیادت کی

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے گلبدین حکمت یار کی عیادت کی

کوالالمپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا۔

گلبدین حکمت یار حال ہی میں علاج کے لیے ملائیشیا آئے تھے۔ انور ابراہیم نے اسپتال پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی۔

انور ابراہیم نے کہا کہ انہیں اپنے دیرینہ دوست گلبدین حکمت یار سے ملاقات کا موقع ملا ہے، جو اس وقت ملائیشیا میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ گلبدین حکمت یار کو جلد صحتیاب کرے اور ان کے طبی معاملات میں آسانی پیدا کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں