برونو مارس نے کنسرٹ ٹورز میں ٹکٹ فروخت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور امریکی گلوکار برونو مارس نے کنسرٹ ٹورز کی ٹکٹ فروخت میں عالمی سطح پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ برونو مارس کے آئندہ کنسرٹ ٹور کے ٹکٹس ایک ہی دن میں اکیس لاکھ فروخت ہو گئے، جو ایک بڑا ریکارڈ تصور کیا جا رہا ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ برونو مارس نے کنسرٹ ٹورز کی مقبولیت میں معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کے ٹورز اس سے قبل ریکارڈ فروخت کے لیے مشہور رہے ہیں۔
ٹکٹنگ کمپنیوں کے مطابق اس غیر معمولی فروخت نے لائیو نیشن اور ٹکٹ ماسٹر کے سابقہ ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
شائقین کی جانب سے ٹکٹس کی غیر معمولی مانگ نے ثابت کر دیا کہ برونو مارس اس وقت عالمی میوزک انڈسٹری کے مقبول ترین فنکاروں میں شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس فروخت کی وجہ برونو مارس کی عالمی فین فالوونگ، شاندار لائیو پرفارمنس اور ہٹ گانوں کی طویل فہرست ہے۔















