ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے گڈز کرایوں میں 8 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایے 8 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سے مختلف شہروں کی جانب گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑھا دیے گئے ہیں۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نے بتایا کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 8 ہزار، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 60 ہزار سے بڑھا کر 65 ہزار، لاہور سے پشاور کا کرایہ 80 ہزار سے بڑھا کر 86 ہزار 500 اور لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

نبیل محمود طارق نے کہا کہ کرایوں میں یہ اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور ہائی ویز پر نئے ٹول پلازے بننے کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات ٹرانسپورٹرز کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں