امیتابھ بچن کی سچن ٹنڈولکر کے ساتھ فنگر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دونوں نے شائقین کو محظوظ کیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ فنگر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ فنگر کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو حالیہ آئی ایس پی ایل ایونٹ میں بنائی گئی، جہاں دونوں نے شائقین کو محظوظ کیا۔
فنگر کرکٹ ایک سادہ مگر تفریحی کھیل ہے جس میں کھلاڑی انگلیوں کے ذریعے رنز بناتے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں شخصیات ہنستے مسکراتے ایک دوسرے کے مقابل دکھائی دے رہے ہیں۔
امیتابھ بچن نے یہ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اسے یادگار لمحہ قرار دیا جس پر سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل سامنے آیا۔















