پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں اہم مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک پر پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ نے کرپٹو کونسل اور ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں اہم مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ڈیجیٹل کمپنی آئی کوائن ٹیکنالوجی کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ریگولیٹری فریم ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی اور بلاک چین، اسٹیبل کوائنز اور کم لاگت ڈیجیٹل مالی نظام کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے بینکوں اور ریگولیٹرز کے درمیان رابطے بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ابتدائی مگر اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

وزیر خزانہ نے کرپٹو کونسل اور ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت کا ذکر کیا اور ڈیجیٹل اثاثے کو محفوظ، شفاف اور صارف دوست ماحول میں لانے کو حکومتی ترجیحات میں شامل قرار دیا۔ ملاقات میں صارفین کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ وفد نے امریکہ اور کینیڈا کے تجربات کے ذریعے پاکستان میں جدید ڈیجیٹل مالی نظام کے امکانات کو اجاگر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں