ریٹائرڈ ججز جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کو کروڑوں کی پنشن

جسٹس منصور اور اطہر من اللہ نے آئینی ترمیم کے بعد مستعفی ہو کر کروڑوں کی پنشن حاصل کی، دونوں کو دیگر مراعات بھی حاصل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریٹائرڈ ججز جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کو کروڑوں کی پنشن

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد مستعفی ہونے پر بالترتیب 16 کروڑ 10 لاکھ روپے اور 15 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کمیوٹڈ پنشن حاصل کی۔

دونوں ریٹائرڈ ججز کو ماہانہ پنشن کے طور پر بالترتیب 11 لاکھ روپے اور 12 لاکھ روپے سے زائد رقم مل رہی ہے۔ وزارت قانون نے ہاؤس رینٹ ساڑھے 3لاکھ اور سپیریئر جوڈیشل الاؤنس 11لاکھ سے زائد کردیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے 16 سال جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے 11 سال سے زائد ملازمت کی۔ دونوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میڈیکل، رہائش ودیگر سہولیات اور بیگمات کے لیے مراعات حاصل ہیں۔

نومبر 2025 میں دونوں ججوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا، جسے صدر آصف علی زرداری نے 14 نومبر کو منظور کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں