ہدایتکار کی صدر زرداری پر فلم بنانے کی خواہش

فلم ساز عبدالولی بلوچ صدر زرداری کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ زرداری کی شخصیت پاکستان میں نایاب ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہدایتکار کی صدر زرداری پر فلم بنانے کی خواہش

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی فلم ساز عبدالولی بلوچ نے اپنی اگلی فلم صدر زرداری کی زندگی پر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرداری جیسی شخصیت پاکستان میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

عبدالولی بلوچ نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر انٹرویو میں کہا کہ زرداری کی سیاسی جدوجہد اور مضبوط مزاج کو فلم میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبیر جان اس کردار کے لیے مناسب انتخاب ہو سکتے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ ناظرین کی رائے پر چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ عبدالولی بلوچ کی فلم ‘کٹر کراچی’ نے 2025 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا، تاہم فلم کو مختصر دورانیے اور کمزور کہانی پر تنقید کا سامنا بھی رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں