ترکی میں فٹبال میں سٹے بازی کے اسکینڈل کے بعد 1024 کھلاڑی معطل، 8 افراد گرفتار۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکی میں فٹبال میں سٹے بازی کے بڑے اسکینڈل کے بعد ہزاروں کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترک حکام نے غیر قانونی سٹے بازی کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک بڑے کلب کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔
فٹبال فیڈریشن نے 1024 کھلاڑیوں کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا ہے، جن میں سپر لیگ کلبز گلاتاسرائے اور بشکطاش کے 27 فٹبالرز بھی شامل ہیں۔
دوسری اور تیسری ڈویژن کی لیگز بھی 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔
کلبز نے فیفا سے 15 دن کی خصوصی ٹرانسفر ونڈو کی اجازت طلب کی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیمیں مکمل کر سکیں۔












