اسلام آباد،سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی، پہلے دن 13 ارب سے زائد کی آمدن

سی ڈی اے کی نیلامی میں پہلے دن 13 ارب 52 کروڑ کی بولیاں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد: سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی، پہلے دن 13 ارب سے زائد کی آمدن

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی تین روزہ نیلامی کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے پہلے ہی دن 13 ارب 52 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔

سی ڈی اے کے اعلامیے کے مطابق پہلے دن چار پلاٹس فروخت ہوئے، جن میں بلیو ایریا کے پلاٹ نمبر 15 کو 3 ارب 52 کروڑ روپے جبکہ پلاٹ نمبر 17 کو 9 ارب 15 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ مرری روڈ پر آرچرڈ اسکیم کے دو پلاٹس کی نیلامی بھی ہوئی۔

یہ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں 24 دسمبر تک جاری رہے گی، جس میں مختلف کیٹیگریز کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔ سی ڈی اے نے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے خصوصی سہولیات بھی پیش کی ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن اسلام آباد کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں