قومی اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں حکومت کی برتری

قومی اسمبلی کی 2025 کی کارکردگی رپورٹ میں حکومت کی قانون سازی میں برتری ثابت ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں حکومت کی برتری [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ نے حکومت کی قانون سازی میں برتری کو واضح کیا ہے۔ حکومت نے 42 سرکاری بلز پیش کرتے ہوئے 31 قوانین منظور کیے جبکہ 49 پرائیویٹ ممبرز بلز میں سے کوئی بھی قانونی شکل اختیار نہ کر سکا۔

سال بھر میں 6,694 اسٹارڈ سوالات موصول ہوئے مگر صرف 1,442 کے جوابات دیے گئے۔ 336 عوامی توجہ دلاو نوٹسز میں سے اکثریت پر بحث نہ ہو سکی اور صرف 53 کالنگ اٹینشن نوٹسز زیر بحث آئے۔

تحریکِ التواء کی 11 درخواستیں موصول ہوئیں جو تمام مسترد کر دی گئیں۔ 33 سوالات استحقاق جمع کرائے گئے جن میں سے 6 کمیٹیوں کے سپرد، 9 مسترد اور 16 زیر التوا رہے۔ رول 259 کے تحت 295 میں سے صرف 55 تحاریک ایجنڈے کا حصہ بنیں۔

حکومت نے اپنی مرضی سے قانون سازی کی جبکہ اپوزیشن نعروں، احتجاج اور تقاریر تک محدود رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں