امریکا میں یہودی لابی کے اثر میں کمی، ٹرمپ کا انتباہ

صدر ٹرمپ نے امریکا میں یہودی لابی کے اثر میں کمی کا ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس میں یہود مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں یہودی لابی کے اثر میں کمی، ٹرمپ کا انتباہ [Draft]

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے تہوار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں سب سے طاقتور یہودی لابی، جو اسرائیل کی نمائندگی کرتی تھی، اب وہ اثر و رسوخ نہیں رکھتی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس میں یہود مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں، لہٰذا یہودیوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت حماس نے اسرائیلی قیدی اور لاشیں واپس کیں، اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے 59 ممالک بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے سڈنی میں حالیہ خطرناک حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہلاکتوں پر دکھ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی قوم متحد ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں