رضائیوں کی بو اور نمی دور کرنے کے لیے دھوپ، بیکنگ سوڈا، نیم، پودینہ، سرکہ اور چارکول بہترین قدرتی طریقے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی رضائیوں اور کمبلوں کو استعمال میں لانے کا وقت آ گیا ہے۔ مگر اکثر یہ الماریوں میں بند رہنے کی وجہ سے عجیب بو اور نمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
گر آپ کی رضائیوں یا کمبل سے ایسی بو آرہی ہے تو فکر کی بات نہیں، چند آسان دیسی ٹوٹکے ہیں جو انہیں تازہ اور بو سے پاک کر سکتے ہیں۔
رضائیوں کو کھلی جگہ پر تیز دھوپ میں 4 سے 5 گھنٹے تک پھیلائیں۔ سورج کی کرنیں نمی اور جراثیم کو ختم کرتی ہیں، جس سے تازگی لوٹ آتی ہے۔
بیکنگ سوڈا چھڑک کر 2-3 گھنٹے کے لیے چھوڑیں، پھر ہلکے ہاتھوں سے جھاڑ لیں یا ویکیوم کلینر سے صاف کریں۔
نیم کے خشک پتے رضائیوں کے اندر رکھ کر نمی، بدبو اور جراثیم کو دور کر سکتے ہیں۔
پودینے کے پتے کپڑے کی تھیلیوں میں بھر کر رضائیوں کے کونوں میں رکھیں۔ اس سے خوشبو بھی آئے گی اور مچھر و کیڑے بھی بھاگ جائیں گے۔
آدھا کپ سفید سرکہ ایک کپ پانی میں ملا کر اسپرے کریں اور دھوپ میں سکھا لیں۔ سرکہ جراثیم اور بو دور کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
چارکول پاؤچ بدبو جذب کرنے کا آزمودہ اور دیرپا حل ہے۔ ان طریقوں سے آپ کی رضائیاں نئی جیسی لگنے لگیں گی۔















