اسلام آباد کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ہادی علی چٹھہ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ میں زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک حکم امتناع جاری کیا ہے۔ جج محمد افضل مجوکہ نے کہا کہ ابھی کیس کو پرسوں کے لیے رکھ لیتے ہیں اور پھر ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دیکھیں گے۔















