خیبر پختونخوا حکومت کے تین پن بجلی منصوبے مکمل

خیبر پختونخوا حکومت نے 63 میگاواٹ کے تین پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے، جس سے صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا حکومت کے تین پن بجلی منصوبے مکمل

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 63 میگاواٹ کے تین پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

سوات کوریڈور پر 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر جاری ہے جو آئندہ سال مکمل کی جائے گی اور صنعتی شعبے کو سستی بجلی فراہم کرے گی۔

سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد نے پیڈو ہاؤس میں جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 63 میگاواٹ کے منصوبے، جن میں کوٹو دیر، کروڑہ شانگلہ، اور جبوڑی مانسہرہ شامل ہیں، مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔

سیکرٹری توانائی نے سوات میں جاری منصوبوں پر سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور مقررہ ڈیڈلائنز کے اندر تکمیل کی ہدایت دی۔

دیگر متعلقہ خبریں