انگلش ٹیم کے سکیورٹی اسٹاف کا آسٹریلوی میڈیا کے نمائندے سے جھگڑا، کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرویوز پر پابندی لگا دی۔
برسبین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی اسٹاف نے ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی میڈیا کے نمائندے سے جھگڑا کیا۔
اطلاعات کے مطابق برسبین ایئرپورٹ پر انگلش سکیورٹی اسٹاف نے ٹی وی کیمرامین کو دھکے دیے جبکہ ایڈیلیڈ میں بھی میڈیا کوریج میں مداخلت کی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ ٹیموں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کے دوران انٹرویو کی اجازت نہیں ہوگی، مگر ویڈیو فاصلہ سے بنائی جا سکتی ہے۔
ٹی وی انتظامیہ کے مطابق برسبین میں پبلک مقام پر ویڈیو بنانے سے روکا گیا، اور عملہ کی حفاظت کو اہم قرار دیا گیا۔
اس تنازع کے علاوہ آسٹریلوی میڈیا نے انگلش کھلاڑیوں کی بغیر ہیلمٹ اسکوٹی چلانے کی تصاویر شائع کی ہیں۔













