انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کیخلاف بھارت کی دوسری وکٹ 78 رنز پر گر گئی قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کی
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی دوسری وکٹ 78 رنز پر گر گئی۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنا لیے ہیں، ابھی تک 12 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔
بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، اس سے قبل میچ 10 بجے شروع ہونا تھا، اب بارش کی وجہ سے میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ایک نارمل گیم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دانیال کی جگہ محمد سبحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایشیا کپ میں بھی بھارت کے خلاف میچ کھیل چکے ہیں، اپنے بولنگ یونٹ پراعتماد ہے، بھارتی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا اور بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔















