پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی نیویارک پہنچ گئے، وسیم اکرم اور رمیز راجا کی شرکت متوقع۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ روڈ شو کا آغاز نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر چار بجے ہوگا۔
وسیم اکرم اور رمیز راجا بھی اس روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف بھی شو میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے، اور عالمی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
لندن کی طرح نیویارک کا روڈ شو بھی کامیاب رہنے کی امید ہے، جس میں امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔















