پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 345 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے 132 رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 293 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
ملائیشیا کی ٹیم 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں صرف 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ملائیشیا کے کپتان دیاز بیٹرو اور محمد اکرم 9، 9 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا اور محمد صیام نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دانیال علی خان نے 2 اور نیقاب شفیق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اپنا اگلا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔















