آسٹریلیا میں اسکائی ڈائیور کا پیراشوٹ جہاز کے ونگ سے پھنس گیا

آسٹریلیا میں اسکائی ڈائیور کا پیراشوٹ جہاز کے ونگ سے پھنس گیا، مگر ڈائیور نے بہادری سے خود کو آزاد کرایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا میں ایک خطرناک واقعہ پیش آیا جب اسکائی ڈائیور کا پیراشوٹ ہزاروں فٹ کی بلندی پر جہاز کے ونگ سے پھنس گیا۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کے مطابق 15 ہزار فٹ کی بلندی پر 16 اسکائی ڈائیورز نے چھلانگ لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی، جب پہلا ڈائیور طیارے کے دروازے پر پہنچا تو پیراشوٹ کا ہینڈل ونگ فلیپ کے ساتھ پھنس گیا اور پیراشوٹ کھل گیا۔ اس دوران ڈائیور جہاز کی دم سے لپٹ گیا اور جھٹکے سے لٹک گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈائیور نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہُک نائف سے ریزرو پیراشوٹ کی رسی کاٹ کر خود کو آزاد کرایا اور مین پیراشوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر اُتر گیا۔ بیورو کے چیف کمشنر اینگَس مِچل نے کہا کہ ہُک نائف رکھنا لازمی قانون کا حصہ نہیں، لیکن یہ جان بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

واقعے کے دوران طیارے کی دم کو نقصان پہنچا، لیکن پائلٹ نے مے ڈے کال دے کر جہاز کو محفوظ لینڈنگ میں کامیاب بنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں