ہیری بروک کا دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا معاہدہ طے

ہیری بروک کو دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملے گا، سن رائزرز لیڈز کی قیادت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کے کرکٹر ہیری بروک کو آئندہ سال ‘دی ہنڈریڈ’ ٹورنامنٹ میں سن رائزرز لیڈز کی جانب سے کھیلنے کے لیے 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملے گا۔

نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اور براہ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کر دیے ہیں، جس سے ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں بہتری آئی ہے۔

ہیری بروک، جو سن رائزرز لیڈز کی قیادت کریں گے، اس ریکارڈ معاوضے پر کھیلنے کو تیار ہیں جبکہ ویلش فائر نے فل سالٹ کو تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈز میں شامل کیا ہے۔

سن رائزرز نے بروک کے ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

مانچسٹر سپر جائنٹس نے جوز بٹلر، نور احمد اور ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹرینٹ راکٹس نے جو روٹ اور بین ڈکٹ کی ریٹینشن کے قریب ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں