فیفا نے فائنل کے بعد جھگڑے پر ارجنٹینا کے کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، جس میں لینڈرو پریڈس اور مولینا شامل ہیں۔
زیورخ: (رائیٹ ناؤ نیوز) فٹبال ورلڈکپ فائنل کے بعد جھگڑے پر فیفا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر سخت کارروائی کی ہے۔ ان پر پابندیاں اور جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
فیفا نے ارجنٹینا کے لینڈرو پریڈس پر 10 انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگادی۔ جبکہ مولینا 7 میچز کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔
پیریڈس اور مولینا پر کل 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کو بھی 3 لاکھ 21 ہزار ڈالرز جرمانہ کیا گیا۔
ارجنٹینا کے کوچنگ اسٹاف کے رکن روبرٹو ایالا پر 3 میچز کی پابندی لگائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسپینش فٹبالر جاوی بھی ایک میچ کے لیے معطل ہوئے ہیں اور ان پر 30 ہزار ڈالرز کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔















